31 مارچ 2014 - 11:44
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے۹۲۰ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی پر اتفاق

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے بارہ فروردین مطابق یکم اپریل کو یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے نو سو بیس سزا یافتہ مجرموں کو معاف اور یا ان کی سزاوں میں کمی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے بارہ فروردین مطابق یکم اپریل کو یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے نو سو بیس سزا یافتہ مجرموں کو معاف اور یا ان کی سزاوں میں کمی کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملی لاریجانی نے رہبر انقلاب اسلامی کو خط بھیج کر یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے ان مجرموں کی معافی اور یا ان کی سزاؤں میں تخفیف کی درخواست کی تھی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ان کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قومی اور اسلامی مناسبتوں سے ہزاروں قیدیوں کو معافی دی جاتی ہے یا ان کی سزاؤں میں کمی کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز